جمعه, اکتوبر 4, 2024
Homeخبریںکیچ اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول...

کیچ اور پنجگور میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا جو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گزشتہ شب دس بجے کیچ کے علاقے سامی کلات پہاڑی پر قائم دشمن کے فوجی کیمپ کی حفاظتی مورچوں کو راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں قابض فوج کی ایک اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ دو اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ اسی طرح ایک اور حملے میں ہمارے سرمچاروں نے آج شام پنجگور کے علاقے سندے سر میں گریڈ اسٹیشن پر قائم قابض پاکستانی فوج کی چوکی کو اس وقت دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ چودہ اگست کی جشن کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ حملے میں دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوئے۔ جبکہ گرڈ اسٹیشن کے 10/13کے وی ٹرانسفارمر کے تین فیڈرز میں بجلی کی سپلائی معطل رہی، جس سے عیسئی ،تسپ کلگ اور سوردو کو بجلی کی فراہمی بند رہی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ مادرِوطن کی دفاع میں دہشتگرد پاکستانی فوج پر حملے بلوچستان کی آزادی تک شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز