یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکیچ اور گوادر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد...

کیچ اور گوادر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

کوئٹہ(ہمگام نیوز) این این آئی کی رپورٹ کے مطابق کیچ اور گوادر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 29 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ محکمہ صحت کیچ کی جانب سے ڈینگی وائرس کی صورتحال کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کیچ اور گوادر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے ـ

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں رواں برس ڈینگی کے 6938 مثبت کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں 6483 افراد کا تعلق کیچ سے ہے ، واضح رہے کہ ڈینگی وائرس سے صوبے میں 2افراد جاںبحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز