کیچ: (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ کے علاقے بلیدہ گردانک سے تین نامعلوم افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ لاشیں گزشتہ رات علاقے میں پھینکی گئیں، جنہیں آج صبح مقامی لوگوں نے دیکھا۔
عینی شاہدین کے مطابق لاشوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں، سر پر فائرنگ کے نشانات بھی واضح تھے۔ تاہم، مقتولین کی شناخت اور قتل کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے۔