کیچ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق تجابان سے قابض پاکستانی فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا۔
لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت دولت بلوچ ولد حاجی بدل کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے 18 مارچ کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ تجابان میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر دولت بلوچ کو جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ مہینے دولت بلوچ کے 12 سالہ بھائی دوستہ کو بھی پاکستانی فورسز جبری طور پہ لاپتہ کرچکے ہیں۔