دشت( ہمگام نیوز ) ضلع کیچ کے علاقے دشت سے قابض پاکستانی فوج نے 4 بلوچ فرزندوں کو جبری طور حراست بعد اغوا کردیا۔
یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے دشت میں آپریشن کرتے ہوئے چار افرادکو جبری طور پر اپنے فوجی کیمپوں کے بدنام زمانہ ٹارچر سیلوں میں لے گئے ، جن میں دو کی شناخت غفور ولد بوہیر اور فراز ولد رشید کے نامو ں سے ہوئی اس کے ساتھ قابض پاکستانی فوج نے مقامی دْکانداروں کو دْکان بند کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔انسانی حقوق اور بلوچ سیاسی کارکن مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ان جبری اغوا شدہ بلوچوں کی آواز بن کر اس اہم انسانی مسئلے کو مہزب دنیا کو آگاہی دے۔تاکہ ان غیر مسلح جبری گرفتار شدہ بلوچوں اسیران کی باحفاظت رہائی ممکن ہوسکے۔