یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںکیچ: قابض پاکستانی فورسز کے خلاف مکینوں کا احتجاج، جبری انخلاء اور...

کیچ: قابض پاکستانی فورسز کے خلاف مکینوں کا احتجاج، جبری انخلاء اور فوجی کیمپ کے قیام کی مخالفت

کیچ:(ہمگام نیوز) قابض پاکستانی فورسز ایف سی کے خلاف مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مند میں مکینوں کا احتجاج ۔
علاقہ مکینوں نے مند مھیر کے مقام پر احتجاجاً سڑک کو آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ قابض پاکستانی فورسز نے انہیں الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ مند مھیر میں ایک نئی فوجی کیمپ بنانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے گھروں کو خالی کیا جائے۔

شرکاء کا مزید کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے علاقے کے مختلف حصوں پر قبضہ کرکے کیمپ قائم کیے ہیں، اور زور و زبردستی سے مقامی افراد کو ان کی جائیدادیں چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔

احتجاج میں شریک افراد کا کہنا ہے کہ وہ کسی صورت اپنے گھروں کو خالی نہیں گے اور نہ ہی اپنے علاقے میں کسی کیمپ کے قیام کی اجازت دیں گے، جو ان کی زمینوں پر قبضے کا باعث بنے۔

شرکاء نے انسانی حقوق کے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی آواز بنیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔

مزید کہا کہ علاقہ مکین کسی بھی صورت اپنے گھروں کو خالی نہیں کریں گے اور نہ ہی اپنی زمینوں پر قبضہ ہونے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز