شنبه, سپتمبر 28, 2024
Homeخبریںکیچ: قابض پاکستانی فوسز کے ہاتھوں بلوچ خاتون جبری طور پر اغواء

کیچ: قابض پاکستانی فوسز کے ہاتھوں بلوچ خاتون جبری طور پر اغواء

ہوشاب (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں قابض پاکستانی فورسز نے ایک بلوچ خاتون کو جبری طور پر اغواء کردیا

تفصیلات کے مطابق کیچ کے علاقے ہوشاب میں گزشتہ شب 1 بجے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے ایک بلوچ خاتون کو جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ کے گئے، جبری اغواء ہونے والے خاتون کی شناخت نورجان زوجہ فضل سکنہ ہوشاب کے نام سے ہوئی ہے۔

گرفتاری کے وقت قابض فورس سی ٹی ڈی کے خاتون اہلکار بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

مزید تفصیلات کے مطابق بلوچ خاتون نورجان کی گرفتاری کے بعد علاقہ مکین افراد نے آج صبح سی پیک روڈ بلاک کرکے نورجان کی بازیابی کیلئے احتجاج شروع کردیا۔

واضح رہے مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نوجوان و بزرگ آئے روز قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء کا شکار بنتے چلے آرہے ہیں تاہم حالیہ کچھ وقت سے بلوچ خواتین کی جبری گمشدگی و گرفتاری میں قابض پاکستانی فوج کے طرف سے تیزی آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز