تربت (ہمگام نیوز) کیچ کے پہاڑی علاقوں میں قابض فورسز کا آپریشن جاری آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز کا ایک بڑا قافلہ کیچ کے علاقے تجابان پہنچ گیا جس کے بعد آج الصبح رنگان ندی اور ہوشاپ کے علاقہ تل میں گهر گهر تلاشی مہم کا آغاز کردیا گیا اور کئی گھروں میں لوٹ ماری کی گئی اور لوگوں کے گھروں میں تمام اشیا قابض فورسز کے اہلکار نے اپنے ساتھ لے گئے تاہم ابھی تک کسی کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔علاقائی زرائع کے مطابق کہ قابض پاکستانی فورسز کے دو ہیلی کاپٹر بھی ملسل علاقے میں پروازیں کررہے ہیں۔جبکہ شام کے وقت گورکوپ کے پہاڑی علاقے سلاچ ، تل سر ، سولانی باری کور اور قیصر کور کے علاقوں میں بھی قابض پاکستانی فورسز نے محاصرہ میں لیکر زمینی اور فضائی آپریشن کا آغازکردیا ہے تاہم ابھی تک کوئی نقصان کی اطلاعات نہیں مل سکی ،