کیچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ مند اور تمپ میں مقامی ڈیتھ اسکوائڈ ہاتھوں مزید دو نوجوان قتل ،قتل ہونے والوں کی تعداد 3 ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق تمپ کے علاقے گومازی میں قابض خفیہ اداروں کے مسلح آلہ کاروں نے فائرنگ کرکے سیٹھ جلال نامی نوجوان کو قتل کردیا۔
دوسرے واقعے میں سرکاری کاسہ لیسوں نے مند میں فائرنگ کرکے ایک اور نوجوان ملا بھرام کو قتل کردیا ۔اس سے قبل مند سورو میں انھوں نے اظہار نامی نوجوان کو قتل کردیا تھا ۔
اس طرح کیچ میں قابض فورسز کے بنائے گئے مقامی مسلح جتھے کے ہاتھوں جانبحق افرادکی تعداد 24 گھنٹے میں 3 ہوگئی ۔


