دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںکیچ میں بی وائی سی کی جانب ماہل گمشدگی کیخلاف احتجاجی ریلی...

کیچ میں بی وائی سی کی جانب ماہل گمشدگی کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ

کیچ (ھمگام نیوز) کوئٹہ سے ماہل بلوچ کی پاکستان آرمی کے ہاتھوں جبری گرفتاری اور ماہل بلوچ پر لگائے گئے جھوٹے الزامات کیخلاف آج بلوچ یکجہتی کمیٹی (کیچ) کی جانب سے تربت شہر میں احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا۔

 

احتجاجی ریلی عطاء شاد ڈگری کالج سے ہوتی ہوئی شہید فدا چوک پر مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی جہاں مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جس میں ماہل بلوچ کی رہائی کے حق میں مختلف نعرے درج تھے۔

 

احتجاجی مظاہرے میں ہمیشہ کی طرح خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی۔

 

کیچ میں سول سوسائٹی کی جانب سے قبل ہی ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا تاہم بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اعلان کے بعد سول سوسائٹی نے اسکی حمایت کردی۔

 

مظاہرین نے خطاب میں کہا کہ کہاں گئی ہماری غیرت و عزت اور وہ ننگ و ناموس جنہیں آج لاپتہ کیا جارہا ہے لیکن ہم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز