کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے تمپ سے ایک بلوچ کو اغوا کر لیا.
تفصیلات کے مطابق پانچ دن قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ کے علاقے ملک آباد سے پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے علی ولد لکیم سکنہ ملک آباد تمپ کو جبری طور پر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.


