شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںکیچ :پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر بی ایم 12 سے حملہ

کیچ :پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر بی ایم 12 سے حملہ

 

کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کے مرکزی کیمپ پر نامعلوم افراد نے بی ایم 12 راکٹ سے حملہ کر دیا.

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل مند میں پاکستانی فورسز کے 14 اگست کی تقریبات حوالے میٹنگ پر نامعلوم افراد نے بی ایم 12 کے گولے فائر کر دیے.

علاقائی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولے مرکزی کیمپ کے اندر گرے ہیں جس سے خیال کیا جا رہا ہے کہ فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے.

گزشتہ دنوں پاکستانی فورسز نے چودہ اگست حوالے اپنے مرکزی کیمپ اور سُورو ہائی اسکول میں تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا مگر گزشتہ شب ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے 14 اگست کے حوالے سے سارے تقریبات منسوخ کر دیئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز