تربت ( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں ایک بلوچ فرزند 3 سال بعد پاکستانی ٹارچر سیل سے بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے لاپتہ ہونے والے قمر ولد حاتم سکنہ تربت کیچ تین سال بعد پاکستانی قید سے بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔
قمر بلوچ کی بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے کر دی ہے۔