سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںکیچ پٹرول ڈپو میں آگ بھڑکنے کے باعث دو افراد جھلس کر...

کیچ پٹرول ڈپو میں آگ بھڑکنے کے باعث دو افراد جھلس کر زخمی

کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تمپ میں پٹرول ڈپو پر کھڑی گاڑی کو آگ لگنے کے باعث دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے.

تفصیلات کے مطابق تمپ میں پٹرول ڈپو پر کھڑی ایک گاڑی کو آگ لگ گئی، جس کے باعث دو افراد جھلس کر زخمی ہو گئے.

آگ بھڑک اٹھنے کے باعث پٹرول ڈپو، دو گاڑیاں، موٹر سائیکل، قریبی میوزک سینٹر اور اسٹیشنری سمیت سات دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں.

مذکورہ ڈپو میں کام کرنے والے دو افراد بھی آگ کی لپیٹ میں آکر جھلس گئے ہیں جن کی شناخت لیاقت محمد عمر سکنہ زھری خضدار اور سلمان سکنہ ملک آباد تمپ کے ناموں سے ہو گئی ہے.
زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز