کیچ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کی بربریت تیسرے روز بھی جاری رہا.
تفصیلات کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے آپسر،ڈاکی بازار، بلوچی بازار اور کولوائی بازار میں گزشتہ تین دنوں سے فوجی بربریت جاری رہا، دوران بربریت پاکستانی فورسز نے پندرہ سے زائد بلوچ نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.
آخری اطلاعات تک مزکورہ علاقوں میں پاکستانی جارحیت جاری ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فورسز بلا جواز علاقوں میں بربریت کرکے لوگوں کے زندگیوں کو اجیرن کر رہی ہے اور فورسز کی بلا جواز جارحیت سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے.


