Homeخبریںکیچ: گومازی سے تین افراد قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری حراست...

کیچ: گومازی سے تین افراد قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری حراست کے بعد لاپتہ

 

کیچ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گومازی میں گذشتہ رات قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ ایجنسیوں نے جارحیت کا آغاز کرتے ہوئے تین افراد کو جبری طور پر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

زرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت ساٹھ سالہ خداداد، صغیر بلوچ اور طارق بلوچ کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دوران جارحیت قابض فورسز نے خواتین اور بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور گھروں میں لوٹ مار بھی کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل قابض فورسز نے مند کے علاقے مہیر سے ایک مقامی چرواہے عبدالطیف ولد ولی داد کو جبری طور پر لاپتہ کیا تھا۔ عبدالطیف کو اس وقت فورسز نے حراست میں لیا جب وہ فوجی چوکی کے قریب مویشیوں کے ساتھ گزر رہا تھا۔

Exit mobile version