خاران (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق خاران شہر میں مسلح آزادی پسند سرمچاروں نے ڈپٹی کمشنر خاران کے زیراستعمال دو گاڑیوں کو تحویل میں لے کر نکل گئے۔
ذرائع کے مطابق قبضے میں لیے گئے گاڑیوں میں ڈی سی کے اپنے سرکاری گاڑی کے علاوہ ایک سکواڈ کی گاڑی بھی شامل ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس کاروائی کے دوران مسلح افراد نے ایک لیویز اہلکار کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر خاران ایک کٹھ پتلی اور ناپسندیدہ افسر ہے جو اپنی کرسی و طاقت کو فقط پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کی خوشنودی و مفادات کیلئے استعمال کرتا ہے۔


