چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںگجرات: قبر سے معذور لڑکی کی لاش نکال کر پھینک دی گئی

گجرات: قبر سے معذور لڑکی کی لاش نکال کر پھینک دی گئی

گجرات (ہمگام نیوز) پنجاب کے شہر گجرات میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے لڑکی کی لاش قبر سے نکال کر پھینکے جانے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

انتقال کر جانے والی ذہنی و جسمانی معذور لڑکی کی لاش قبر سے باہر نکال کر بے حرمتی کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی، ڈی ایس پی اور مقامی ایس ایچ او پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ ضلع گجرات کے قصبہ ٹانڈہ میں پیش آیا ہے، جہاں 4 مئی کو 20 سالہ ذہنی اور جسمانی معذور لڑکی کا انتقال ہوا تھا جس کے بعد اس کی مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی تھی۔

5مئی کی رات نامعلوم ملزمان نے قبر کھود کر لاش باہر نکال کر پھینک دی تھی۔

واقعے کے بعد پولیس پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچی۔

لاش کا ڈی ایچ کیو اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا اور لاش کے اجزاء حاصل کر کے حتمی تجزیے اور رپورٹ کے لیے پنجاب کیمیکل ایگزامنر لاہور بھجوا دیے گئے ہیں۔

مقامی افراد نے لاش کی بے حرمتی پر غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز