شنبه, جنوري 4, 2025
Homeخبریںگزشتہ ماہ ایرانی جیلوں میں چار خواتین سمیت کم از کم 36...

گزشتہ ماہ ایرانی جیلوں میں چار خواتین سمیت کم از کم 36 شہریوں کو پھانسی دی گئی: ہینگاو کی رپورٹ

تہران ( ہمگام نیوز)اطلاعات کے مطابق انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیم ” ہینگاو ” ہیومن رائٹس سینٹر کی اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020 میں ایرانی جیلوں میں سزائے موت کے 36 قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

پھانسی کی سزا پانے والے 13 افراد کرج کے جیل میں تھے۔تنظیم کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اورومیہ، بروجرد، بندر عباس، شہر کرد، زنجان، زاہدان، شیراز، اصفہان، مشہد، تبریز اور آمل کی جیلوں میں بھی 23 قیدی ہیں جنہیں پھانسی دینے کا امکان ہے۔
ـ
رپورٹ کے مطابق 32 افراد کو ان کی مقررہ تاریخ سے قبل ہی قتل کے الزام میں تختہ دار پر چڑھایا گیا اور دیگر 4 افراد کو منشیات سے منسلک الزامات کے تحت پھانسی دی گئی۔

سزائے موت پانے والوں میں دو افغان شہری اور چار خواتین بھی شامل ہیں۔

موت کی سزا پانے والوں میں سے 24 کی شناخت کی تفصیلات انسانی حقوق پر کام کرنے والی تنظیم “ہینگاو” نے حاصل کرلی ہیں مگر دیگر 12 افراد مکمل شناخت ابھی تک نہ ہوسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز