جھل مگسی / قلعہ سیف اللہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ
گنداواہ کوٹڑہ کے رہائشی نثار علی لاشاری لو وڈھ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر قتل کردیا ،تاہم قتل کے محرکات معلومات نہیں ہوسکے ہیں۔
دریں اثناء قلعہ سیف اللہ میں شال سے اسلام آباد جانے والی ٹوڈی اور فیلڈر گاڑی آپس میں ٹکرا گئے۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچے زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ہزارہ برادری سے بتایا جا رہا ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔


