جیوانی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اب سے کچھ دیر قبل قابض پاکستانی فوج کی بڑی تعداد مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیوانی کے علاقے گنز میں پہنچ کر بربریت جاری رکھی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق قابض فوج بلوچ چادر و چار دیواری کی پامالی کرتے ہوئے گھروں کی تلاشی و لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ دوران فوج کشی ابھی تک ایک بلوچ نوجوان کو جبراً اغواء کرنے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم اس کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہو پائی ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز گنز ہوٹل کے سامنے سے بھی دو بلوچ نوجوانوں کو جبری طور پر اغواء کیا گیا تھا جن کی شناخت سجاد ولد واجُل اور ظریف ولد شکیل کے نام سے ہوئی تھی۔
اس کے علاؤہ پانوان میں بھی فوج کشی کے دوران ایک درجن سے زیادہ افراد کو جبری اغواء کا نشانہ بنانے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
خیال رہے گنز و پانوان میں گزشتہ روز بی ایل اے کی جانب سے کی گئی حملوں کے بعد قابض فوج مذکورہ علاقوں میں فوجی بربریت جاری رکھے ہوئی ہے، بلوچ عوام کا کہنا ہے قابض فوج بلوچ قومی تنظیم بی ایل اے کا سامنے کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جبکہ اپنا زور نہتے بلوچ عوام پر دکھا کر اپنا دب دباؤ برقرار رکھنا چاہتی ہے۔