سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںگوادر روڈ حادثہ کاروباری شخصیت ھلاک تین زخمی ،ہرنائی کوئلہ کان میں...

گوادر روڈ حادثہ کاروباری شخصیت ھلاک تین زخمی ،ہرنائی کوئلہ کان میں دھماکہ 6 مزدوربیہوش

گوادر،ہرنائی (ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر نیو وادی ڈھور کی معروف کاروباری شخصیت حاجی عبدالمجید شال سے گوادر آتے ہوئے روڈ حادثے میں جاں بحق جبکہ گھٹی ڈھور کے رہائشی اسماعیل ،سخی داد اور شمبے اسماعیل وارڈ گوادر کی معروف شخصیت حاجی عمر رجب کو معمولی چوٹیں ائیں ہیں۔

دریں اثناء ہرنائی کے علاقے طالب لیز کوئلہ کان ایریا میں ٹھیکہ دار جان شیر سواتی کے کول مائن میں گیس بھرنے کی وجہ سے گزشتہ شام دھماکہ ہوا ،جس میں 6 مزدور واجد ولد شیر افضل سکنہ شانگلہ، شیر افضل ولد دل افضل سکنہ شانگلہ، امیر محمد ولد گل رحمان سکنہ شانگلہ، اشرف علی ولد گل رحمان سکنہ شانگلہ، آغا محمد ولد اختر محمد سکنہ دکی شدید زخمی ہوگئے۔

جنہیں کوئلہ کان مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کان سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی منتقل کردیا۔ جہاں پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزدوروں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں مزید علاج کے لئے شال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز