Homeخبریںگوادر: فائرنگ انجینئر سمیت پانچ ہلاک دو زخمی

گوادر: فائرنگ انجینئر سمیت پانچ ہلاک دو زخمی

گوادر (ہمگام نیوز) نمائندہ ھمگام کے مطابق آج دو پہر تقریباً دو بجے کے وقت جیونی کے علاقے گنز میں اوشین ایوان پروجیکٹ سوسائٹی پر کام کرنے والے غیر مقامی افراد اور انجینئرز پر نامعلوم مسلح مزاحمتکاروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک و دو زخمی ہوئے، ہلاک ہونے والوں میں ایک انجینیئر اور چار غیرمقامی افراد شامل ہیں .ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق گوادر سے تقریباً اسی کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ساحلی علاقہ جیونی میں ایک پروجیکٹ پر کام کرنے والے افراد پر مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس میں پانچ افراد کی ہلاکت اور دوزخمیوں کی مصدقہ اطلاعات ہیں.چاہنا پاکستان اکنامک کاریڈیور کے منصوبے کی وجہ سے بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں مختلف پروجیکٹس پر کام ہورہی ہے جن کو پاکستانی فورسز کی طرف سے سیکورٹی فراہم کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی مزاحمتی کاروائیاں ہوتی رہتی ہیں.

Exit mobile version