Homeخبریںگوادر فورسز پر بم حملہ میں چار اہلکار ہلاک،دو زخمی کردیئے ،بی...

گوادر فورسز پر بم حملہ میں چار اہلکار ہلاک،دو زخمی کردیئے ،بی ایل ایف

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) ویب ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر شہر میں میرن ڈرائیو (پدی زر )روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم (Command Detonated Mine-IED)حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاہے کہ اس بم حملہ میں چار اہلکار ھلاک دو زخمی ہوگئے ہیں ۔ ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سات اگست بروز اتوار شام آٹھ بجکر پینتالیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے بلوچستان کے شہر گوادر میرن ڈرائیو (پدی زر)روڈ پر فورسز کے سنگل ڈور پیکپ گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم (Command Detonated Mine-IED)سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں سنگل ڈور پیکپ گاڑی کا پچھلے حصہ دھماکے کے زیادہ زد میں آیا گاڑی میں سوار چار اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ انھوں نے کہاکہ حملہ بی ایل ایف کے اسکسپلوزو اسکواڈ ٹیم کے جانب سے کیا گیا ۔ میجر نے کہا کہ قبضہ گیر ریاست کے خلاف حملے مقبوضہ بلوچستان کے آزادی تک مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گے ۔

Exit mobile version