یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںگوادر: قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک بلوچ فرزند اغواء

گوادر: قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک بلوچ فرزند اغواء

 

گوادر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مشرقی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر جیونی کے علاقے پانوان میں گزشتہ شام افطاری کے وقت قابض پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے مسجد پر چھاپہ مار کر صادق ولد محمد اسماعیل نامی شخص کو زبردستی اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔ خیال رہے کہ محمد صادق اور اس کے بھائی عادل کو اس سے قبل بھی قابض ریاستی فوج نے اغواء کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق آج سے تین دن قبل قابض پاکستانی فوج نے اسی علاقے میں رات گئے ایک گھر پر چھاپہ مار کر یاسر ولد پیر محمد کو اغواء کیا تھا جسے بعد میں اگلے ہی دن رہا کردیا گیا تھا، اس سے قبل آج سے قریب 2 مہینے پہلے جیونی کے علاقے بندی کے رہائشی تاج بلوچ ولد حان محمد اور 17 سالہ عاصف ولد رحیم بخش سکنہ روبار کو قابض ریاستی فوج نے جبری طور پر اغواء کرکے فوجی اذیت خانوں میں منتقل کردیا تھا جو ابھی تک بازیاب نہ ہوسکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج سے قریب ڈیڈھ مہینہ قبل شہر میں وال چاکنگ کے بعد سے قابض پاکستانی فوج نے جیونی کے علاقے دشتی بازار، کوسر بازار، روبار، بندی، پانوان اور دوسرے کئی علاقوں میں بربریت کا آغاز کیا ہے جو تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز