گوادر (ہمگام نیوز)مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشوں کے بعد تین دن گزرنے کے باوجود نکاسی آب نہیں ہوسکی۔ تھانہ وارڈ کے مکینوں نے احتجاجاً میرین روڈ بلاک کردی۔
لوگ محصور ہیں، کھانے پینے کی اشیاءکی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ گھروں میں پانی داخل ہونے کے سبب کسی بھی وقت منہدم ہوسکتے ہیں۔
علاوہ ازیں گوادر میں بارش سے متاثرہ علاقہ مکینوں نے میرین ڈرائیو روڑ بند کردیا۔ تھانہ وارڈ اور سول اسپتال وارڈ کے علاقہ مکین گزشتہ 2 گھنٹوں سے روڑ بند کر احتجاجاً دھرنے دیے بیٹھ گئے، اب تک ضلعی انتظامیہ، بلدیہ میونسپل کمیٹی گوادر کی جانب سے لوگوں کی امداد اور نکاسی آب کے لیے کوئی مشینری نہیں پہنچائی گئی اور نہ ہی ان سے مذکرات کے لیے کوئی پہنچا ہے۔