سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeخبریںگوادر میں ریاستی ایجنٹ پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے...

گوادر میں ریاستی ایجنٹ پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گُہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ دنوں گوادر شہر میں ایک پنجابی سہولت کار کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں پنجابی مخبر زائد انصاری کے ساتھ دو مقامی نوجوان بھی زخمی ہوگئے۔

ترجمان کے بقول تنظیم کا ہدف زاہد انصاری تھا جوپاکستانی فوج کا ایک اہم ایجنٹ ہے اور آزادی پسند سوچ کے حامل نوجوانوں کی نشاندہی اور ان کی جبری گمشدگی میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ آئی ایس آئی کا ایجنٹ ایک خاص مشن پر گوادر میں تعینات کیا گیا تاکہ وہ مقامی لوگوں کو ریاستی مشینری کا حصہ بنائے،تنظیم کی خفیہ ٹیم کو اس کی خبر ملنے کے بعد اس پر نظر رکھا گیا اور دشمن پاکستانی فوج کے خفیہ ادارے کے اہلکار کو نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہم مقامی لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پاکستانی فوج اور ان کے معاونین سے دور رہیں کیونکہ وہ تمام ہمارے نشانے پر ہیں  اور کسی بھی وقت ان پر حملہ ہو سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اوربلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز اور ان کے معانت کاروں پر حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز