گوادر( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے علی حیدر کو حراست میں لیکر نامعلوم پہ منتقل کر دیا -تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز نے علی حیدر کو گوادر سے حراست میں لے کر اغوا کرلیا ہے-یاد رہے علی حیدر اپنے ولد کی بازیابی کے لئے 2013 میں کوئٹہ تا اسلام آباد لانگ مارچ میں شامل تھے. جن کے والد رمضان مینگل کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے24 جولائی 2010 میں اغوا کیا تھا، جو تاحال لاپتہ ہیں۔


