گوادر (ہمگام نیوز ڈیسک) میڈیا اطلاعات کے مطابق گوادر پورٹ کے پاس بارودی موادر سے بھری موٹر سائیکل برآمد
تفصیلات کے مطابق گوادر پورٹ کو پاکستانی فوج و نیوی کے اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا،چاروں اطراف سیکورٹی الرٹ داخلی خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت چیکنگ۔
گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر پورٹ کے پاس پاکستانی فوج نے ایک موٹر سائیکل کو سیل کر دیا جو کہ پورٹ سے 700 میٹر کے فاصلے ‘سورگ دِل’ سڑک کے پاس کھڑی تھی،۔
مقامی ذرائع کے مطابق فوج نے فورا گوادر پورٹ کے احاطے کو سیل کردیا۔ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل دھماکہ خیز مواد سے بھرا تھا۔
پاکستانی فوج نے نہ صرف داخلی،خارجی راستوں میں سخت چیکنگ کا آغاز کر دیا ہے،بلکہ ارد گرد کے علاقوں میں بھی سخت چیکنگ جاری ہے۔
جبکہ پورٹ کے اندر پاکستانی فوج و نیوی کے سرچ آپریشن کی بھی اطلاعات ہیں۔