گوادر (ہمگام نیوز) ہمگام نمائندہ کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے دشت پیشال میں پک اپ گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی ، جس کے نتیجے میں دشت ملائی نگور کا رہائشی لال بخش نامی شخص جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار دیگر دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق زخمیوں کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔