Homeخبریںگوجرانوالہ: وین میں سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جھلس کر ہلاک 7...

گوجرانوالہ: وین میں سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد جھلس کر ہلاک 7 افراد زخمی۔

گوجرانوالہ (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستان صوبہ پنجاب کے صنعتی شہر گوجرانوالہ میں ڈی سی کالونی کے قریب مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث جی ٹی سڑک بلاک ہوگئی ریسکیو ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

Exit mobile version