Homeخبریںگوجر خان: سابق شوہر نے خاتون کی ناک کاٹ ڈالی

گوجر خان: سابق شوہر نے خاتون کی ناک کاٹ ڈالی

راولپنڈی(ہمگام نیوز) راولپنڈی کے علاقے گوجر خان میں سابق شوہر نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ناک کاٹ ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق میرپور آذاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ مریم بی بی اپنی عزیزہ کے گھر گوجر خان کے گاؤں دلمی آئی ہوئی تھی کہ وہاں اس کا سابق شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا ، بات بڑھنے پر سابق شوہر نے تشدد کرتے ہوۓ اس کی ناک کاٹ دی اور فرار ہوگیا۔

جبکہ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Exit mobile version