پنجگور (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق پنجگور کے علاقے گچک جوری سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق برآمد ہونی والی لاشوں کی شناخت معیار اور بختیار سے ہوئی ہے جن کا تعلق گچک اور رخشاں بیسیمہ سے بتایا جارہا ہے۔
عموماً اس نوعیت سے ملنے والی لاشیں قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری اغواء کے شکار افراد کی ہوتی رہی ہیں تاہم ان دو افراد کے حوالے سے فی الحال ایسی کوئی تفصیلات نہ پہنچ سکیں کہ وہ جبری اغوا کے شکار افراد تھے یا یہ کوئی اور معاملہ ہے۔