Homeخبریںہرنائی، فورسز اہلکاروں کو لانے والی گاڑی پر دھماکہ

ہرنائی، فورسز اہلکاروں کو لانے والی گاڑی پر دھماکہ

ہرنائی ( ہمگام نیوز ) ہرنائی کے علاقے ترخ تنگی میں گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے ڈرائیور زخمی ہوا۔لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ ہرنائی کے علاقے ترخ تنگی کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی کے قریب سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔گاڑی سیکورٹی اہلکاروں کو لینے شہر جا رہی تھی۔زخمی ڈرائیور کو ہرنائی اسپتال منتقل کیا گیا

Exit mobile version