ہرنائی (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ہرنائی کے علاقے ماروا تنک میں ایک موبائل ٹاور کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق حملے میں مسلح افراد نے موبائل ٹاور کی مشینری کو نظر آتش کردیا جسکی وجہ سے ٹاور کی سروسز منقطع ہوگئیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ علاقے کے پہاڑی سلسلوں میں ماضی میں متعدد مرتبہ موبائل ٹاورز کو نشانہ بنایا جاچکا ہے جن کی ذمہ داری آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کی جاتی رہی ہیں۔
مزید برآں یہ بھی واضح رہے کہ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے ان ٹاورز کو نشانہ بنایا جاتا ہے جوکہ پاکستانی فوج و ایجنسیوں کی ایماء پر جاسوسی کے مقصد سے دور دراز علاقوں میں لگائے جاتے ہیں۔
مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔