یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںہرنائی سے جبری لاپتہ حافظ محمد داؤد کو بازیاب کیا جائے. اہخاندان...

ہرنائی سے جبری لاپتہ حافظ محمد داؤد کو بازیاب کیا جائے. اہخاندان کی اپیل

ہرنائی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ
ہرنائی سپین تنگی سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد داؤد ولد گلبران کے اہلخانہ نے جاری پریس ریلیز میں کہاہے کہ داؤد کو 27 اپریل 2022 کو ایف سی اور ایم آئی کے اہلکاروں نے ان کے گھر سے زبردستی گرفتار کرکے لاپتہ کردیا۔

تین سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود حافظ محمد داؤد کی کوئی خبر نہیں ملی، جس کے باعث ان کا خاندان شدید ذہنی و معاشرتی کرب میں مبتلا ہے۔

اہلِ خانہ کے مطابق، جبری گمشدگی نے نہ صرف ان کے خاندان بلکہ ایک پوری نسل کو متاثر کیا ہے۔ والدہ شدید ذہنی دباؤ اور بیماری کا شکار ہیں بچوں کا تعلیمی سلسلہ بھی رُک گیا ہے۔

خاندان نے انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کو اجاگر کریں اور حافظ محمد داؤد کی باعزت و باحفاظت بازیابی کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز