Homeخبریںہرنائی: طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے سبب سیلابی ریلے میں...

ہرنائی: طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں کے سبب سیلابی ریلے میں دو بہہ کر چار افراد لاپتہ، ایک عورت کی لاش برامد

ہرنائی ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقے بابیان کلی سہڑی میں سیلاب آنے سے کلی سہڑی سے تعلق رکھنے والے 3 عورتیں اور 1 مرد سیلاب میں بہہ گئے ہیں عورتیں لاپتہ ہیں۔ جبکہ مرد تاحال محفوظ حالت میں سیلاب کے اندر پھنسا ہوا ہے۔ جسے بچانے کے لیے مقامی لوگ سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔ تاہم سیلاب زیادہ ہونے کی وجہ سے مرد کو ابھی تک سیلاب سے نہ نکالا جاسکا۔
جبکہ ایک علاقائی ذرائع کے مطابق ایک عورت کی لاش برامد ہوئی ہے تاہم سرکاری کی جانب سے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیئے خاطرخواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں ـ

Exit mobile version