ہرنائی( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹھیکیدار جانبحق ہو گئے.
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ ہرنائی، ” طالب لیز کوئل مائنز” کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے کوئلہ کان کے ڈیرہ پر فائرنگ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ٹھیکیدار سرور کاکڑ جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک مزدور کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں.
زرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد مسلح افراد نے مقتول کی گاڑی کو آگ لگا دیا اور پہاڑی سلسلے میں فرار ہوگئے.
تاہم فائرنگ کی وجوہات تاحال معلوم نہ سکے، اس حوالے سے مزید معلومات جاری ہے.


