دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںہرنائی میں شدید زلزلے کی وجہ سے اب تک 20 افراد جانبحق...

ہرنائی میں شدید زلزلے کی وجہ سے اب تک 20 افراد جانبحق ہوچکے ہیں

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں شدید زلزلہ ہوا اب تک کی اطلاعات کے مطابق 20 افراد جانبحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں درجنوں افراد مکانات کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، ہسپتال میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے موبائل کی روشنی میں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ بیشتر زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیے گئے ہیں ، ہرنائی میں رات گئے 3 بج کر 2 منٹ پر زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر 5,7 کی شدت ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ہرنائی سے 15 کلومیٹر تھا، حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے کیلئے کوئٹہ سے ہیوی مشینری روانہ کردی گئی ہے، ہرنائی کے علاوہ زیارت، سبی اور قلعہ سیف اللہ میں بھی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز