ہریکین میلیسا، (ہمگام نیوز) جو جمہیکا میں ریکارڈ سطح کا شدید ترین طوفان ثابت ہوا، نے چند گھنٹوں کے بعد کیوبا کے مشرقی ساحل سے ٹکرائی۔ جمہیکا میں طوفان کی شدت 185 میل فی گھنٹہ تک ریکارڈ کی گئی، جس نے گھروں، انفراسٹرکچر اور زرعی زمین کو شدید نقصان پہنچایا۔
کیوبا کے ساحلی علاقے میں طوفان کے پہنچنے سے پہلے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، تاہم تیز ہوائیں اور بارش کے باعث خطرات ابھی موجود ہیں۔ حکام نے شہریوں سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
ماہرین کے مطابق، میلیسا کی شدت اور رفتار اسے کیریبین کے خطرناک طوفانوں میں شمار کرتی ہے، اور آنے والے دنوں میں اس کے اثرات پورے خطے میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔















