پیرس: (ہمگام نیوز) ہفتے کے روز سانچیز نے کہا کہ “میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں بل پیش کروں گا۔ میں یہ اخلاقی یقین کے تحت کرتا ہوں۔ یہ ایک منصفانہ اقدام ہے جس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لانا ہے۔ کیونکہ خطے میں دیر پا امن کا یہی راستہ ہے‘‘۔

فرانس کے صدر عمانویل میکروں نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ فرانس کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا ’مموع نہیں‘ ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے بعد ان کا ملک فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر سکتا ہے۔

سانچیزنے وضاحت کی کہ غزہ کی پٹی کے تنازعے پر ان کا موقف دو سال سے زیادہ عرصہ قبل یوکرین پر روسی حملے کے موقف سے ملتا جلتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسپین “روس اور اسرائیل سے بین الاقوامی قانون کے احترام، تشدد کے خاتمے، دونوں ریاستوں کو تسلیم کرنے اور غزہ تک انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کرتا ہے”۔