تل ابیب (ہگام نیوز ) اسرائیل نے اپنے عوام اور عالمی برادری کے سامنے ایک اور پینترا بدلتے ہوئے سات اکتوبر کو اپنے ہلاک شدگان کی مسلسل بیان کردہ تعداد 1400میں سے 200 کو اب زندہ قرار دے دیا ہے۔
جمعہ کے روز اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے حملوں میں اس کے 1400 شہری نہیں بلکہ 1200 مارے گئے تھے۔ ترجمان لیور حایت نے کہا ہے ہلاک شدگان کے ‘یہ اپڈیٹڈ نمبر ہیں۔’
وضاحت کرتے ہوئے ترجمان نے کہا ‘حقیقت ہے کہ اسرائیل میں سات اکتوبر کے تناظر میں بہت ساری لاشیں ایسی تھیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ اس لیے اب خیال ہے کیا گیا ہے کہ یہ لاشیں دہشت گردوں کی ہوں گی۔ یہ اسرائیلیوں کی نہیں ہیں۔’