Homeخبریںہم آئندہ پاکستان کے اندر کبھی کسی دوسرے کی جنگ نہیں لڑینگے:...

ہم آئندہ پاکستان کے اندر کبھی کسی دوسرے کی جنگ نہیں لڑینگے: عمران خان

پشاور (ہمگام نیوز ڈیسک) میران شاہ کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ‘پاکستان کے عوام اور افواج نے دہشت گردی کے خلاف بقول ان کے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی فوج سے زیادہ کسی دوسری فوج نے کامیابیاں حاصل نہیں کیں۔’وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین پر دوسروں کی مسلط کردہ جنگ لڑ کر بھاری قیمت چکائی تاہم اب ہم اپنے ملک کے اندر کسی دوسرے کی جنگ نہیں لڑینگے۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے دوسروں کی مسلط کردہ جنگ اپنے ملک میں اپنے خون، پسینے اور اقتصادی نقصان کی صورت میں بھاری قیمت چکا کر لڑی، تاہم ہم آئندہ پاکستان کے اندر کبھی ایسی جنگ نہیں لڑیں گے۔’آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے غلام خان ٹرمینل کا دورہ اور افغانستان کے سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کا معائنہ بھی کیا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ‘ہم خطے بالخصوص افغانستان میں بقول ان کے امن کے خواہاں ہیں، ہم دیگر فریقین کے ساتھ مل کر افغان امن عمل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ جبکہ پاکستان میں دیرپا امن کے لیے افغانستان میں امن قائم ہونا ضروری ہے۔’افغانستان میں دیرپاامن کیلئے افغانی سٹیک ہولڈر سے ملکرامن عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔پاکستان افغانستان سمیت سرحدوں سے بھی آگے امن چاہتا ہے۔

Exit mobile version