دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںہم ریاض معاہدے کے بہت حمایتی رہے ہیں اور انہیں امید ہے...

ہم ریاض معاہدے کے بہت حمایتی رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ فریقین مل کر مذاکرات کریں گے: یو این سیکرٹری جنرل

ہم ریاض معاہدے کے بہت حمایتی رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ فریقین مل کر مذاکرات کریں گے: یو این سیکرٹری جنرل

یمن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم ریاض معاہدے کے بہت حمایتی رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ فریقین مل کر مذاکرات کریں گے اور یمن کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کریں‌ گے۔

یو این سیکرٹری جنرل نے تصدیق کی کہ انہوں نے یمن کے بارے میں ریاض معاہدے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کے بارے میں جاری مذاکرات جاری ہیں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔

گوٹیرس نے لیبیا میں جاری محاذ آرائی روکنے، بیرونی مداخلت بند کرنے اور متحارب فریقین کے درمیان جنگ بندی کے بعد تعمیری اور بامقصد بات چیت کی فوری ضرورت پر زور دیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا ہے کہ تنازعات میں گھرے ممالک کو کرونا وبا کے مرض کی روک تھام کی طرف توجہ دینی چاہئے اور اس میدان میں اپنی کوششیں‌ کرنی چاہئیں۔

گوٹیرس نے کہا تنازعات میں مبتلا تمام ممالک سے میری اپیل یہ ہے کہ ہم یہ سمجھیں کہ ہمارا ایک ہی دشمن اور وہ کرونا وائرس ہے۔ ہمیں دوسرے تمام تنازعات کو روکنا اور اس سے لڑنے کی کوششوں پر توجہ دینی ہے۔

Previous article
ایران ہتھیاروں کو دہشت گردی کے واسطے استعمال کرتا ہے: اقوام متحدہ میں امریکی مندوب جنیوا (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں امریکا کی خاتون مندوب کیلی کرافٹ کا کہنا ہے کہ ایران ہتھیاروں کو دہشتگردی کیلئے استعمال کرتا ہے لہذا اس کا ہتھیار حاصل کرنا بدترین امر ہے، ان کا ملک ایران کو ہتھیاروں کے حصول کی اجازت نہیں دے گا۔ کیلی نے واضح کیا کہ واشنگٹن سلامتی کونسل کی قرار داد 2231 کے مطابق آئندہ ماہ کی بیس تاریخ کو “اسنیپ بیک” کے نام سے معروف پابندیوں کا میکانزم لاگو کرنے کے لیے کام کرے گا۔ انہوں نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں قانونی اقدامات کے نفاذ کی ذمے داری پوری کرے۔ کیلی کرافٹ کے مطابق جو ملک بھی ایران کو ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے حق میں ووٹ نہیں دے گا وہ دنیا میں دہشت گردی کی اول نمبر پر ذمے دار ریاست (ایران) کی سرپرستی میں حصہ دار ہو گا۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سوشل میڈیا کے ذریعے جاری بیان میں کہا تھا کہ “آئندہ ماہ بیس تاریخ کی نصف شب سے ایران پر پابندیاں لوٹ آئیں گی”۔ پومپیو نے واضح کیا کہ “اگر اقوام متحدہ کے کسی بھی رکن ملک نے ایران پر پابندیوں میں نرمی جاری رکھنے کے لیے سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کی تو امریکا اس کی مخالفت کرے گا۔ اس کوئی قرار داد نہ پیش کی گئی تو 20 ستمبر سے ایران پر پابندیاں جاری ہو جائیں گی. سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2231 یہ ہی طریقہ کار پیش کرتی ہے”۔
Next article
ایرانی ساختہ توپ کے 9 گولے اور ایک بارودی سرنگ قبضے میں لے لیا ہے: یمن یمن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق یمن کے مغربی ساحل میں جوائنٹ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جمعہ کو ایران کے ساختہ توپ کے 9 گولے اور ایک بارودی سرنگ قبضے میں لینے کے بعد انہں ناکارہ بنا دیا ہے یہ اسلحہ ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے قبضے سے حاصل کیا گیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ یمن کے شمال مغربی ساحل میں الموخا کے نواحی علاقے المختل سے یہ اسلحہ پکڑا گیا۔ جوائنٹ فورسز نے ایک بیان میں بتایا کہ ٹیم کو شہریوں کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی ہے علاقے میں بارودی سرنگ اور توپ کے کچھ گولے دیکھے گئے ہیں۔ یہ اسلحہ اور گولہ بارود حوثی باغیوں نے کچھ عرصہ قبل وہا چھپا دیا تھا۔ ٹیم فوری طور پر علاقے میں گئی اور اسلحہ کو قبضے میں لینے کے بعد انہیں ناکارہ بنا دیا۔ خیال رہے کہ یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو ایران کی طرف سے اسلحہ سمیت ہرطرح کی امداد فراہم کیے جانے کی خبریں آتی رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز