کوئٹہ(ہمگام نیوز)پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے بیان میں کہا ہےکہ فیڈریشن نے ہمیشہ پشتون قومی مفادات کے حصول ان پر ظلم اورجبر کے خلاف نظریاتی بنیادوں پر آواز اٹھاتی رہی ہے ،قوم کی ترجمانی پارٹی اپنا فرض سمجھتی ہے، پشتون ایس ایف نے جابر اور غیر جمہوری قوتوں کی غلط پالیسیوں ،ملک کے سیاسی اور جمہوری اداروں میں مداخلت کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ جمہوری اور سیاسی قوتوں کے حق میں عملی جدوجہد کی ہے جسکی بدولت کہی بار اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے پشتون ایس ایف پر پاکستان میں پابندی عائد کی جاتی رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تنظیم وطن میں امن اور بھائی چارے اور ہمسایہ ممالک سے دوستانہ رویے کی حامی رہی ہے جنگ سے نفرت امن کی پرچار قوموں کے درمیان بھائی چارے کا درس دیتی رہی ہے ۔جبکہ اس مائنڈسیٹ کے خلاف رہی ہےجو وطن میں دہشتگردی کا پیداوار رہاہے۔ انہوںنےکہاکہ ملک میں دہشتگردی اوراس میں ملوث عناصر کے خلاف کھلم کھلا آپریشن کیاجائے اور اس ناسور کو اس وطن سے ختم کیا جائے جسکی وجہ سے غیرتمند پشتونوں کے گھربار ، عزت اور چادر کا تقدس پامال ہوتارہا ہے۔درایں اثناہفتہ 25مئی کو شام نو بجے پریس کلب کوئٹہ کے سامنے پشتون ایس ایف کے زیراہتمام فرشتہ کہ شہادت اور ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائےگا۔


