کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء بانک ماہ رنگ بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس سابقہ “ٹوئٹر” پر اپنی ایک نئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم کسی بھی قسم کی تشدد کی سخت مخالفت کرتے آئے ہیں۔
انہوں نے لکھا ہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے بلوچستان میں نہتے شہریوں پر تشدد کے حوالے سے ہمارے موقف کے بارے میں کافی تنقید ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا پہلے دن سے ہمارا موقف صاف ہے کہ ہم پرامن کارکن ہیں جو عدم تشدد کے لیئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی نسلی، نسل، سیاسی یا مذہبی وابستگی کے بغیر کسی بھی قسم کی تشدد کی سختی سے مخالفت کرتے آئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان مسئلے کا حل قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے جو اقتدار میں رہ رہے وہ نہیں چاہتے کیونکہ انتشار اقتدار پر انکی گرفت مضبوط کرتا ہے۔