دہلی (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ہندوستان کے ریاست اتر پردیش میں 17 سالہ نیہا پسون کو دادا دادی اور دیگر رشتے داروں کی جانب سے جینز پہننے پر قتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مقتولہ کی والدہ شکونتلا دیوی نے بتایا کہ لڑکی کی چچا اور دادا سے جینز پہننے کے اوپر بحث ہوئی جس کے بعد اس پر ڈنڈے برسا دیے گئے۔
شکونتلا دیوی کا کہنا تھا کہ واقعے کے روز ان کی بیٹی نے روزہ رکھا ہوا تھا، شام کو اس نے جینز اور ٹاپ پہن کر مذہبی رسومات ادا کیں، دادا دادی نے دیکھا تو انہوں نے اس کے لباس پر اعتراض کیا جس پر نیہا نے جواب دیا کہ جینز پہننے کیلئے بنائی گئی ہے اسی لیے میں پہنوں گی۔
خاتون نے بتایا کہ یہ بحث طویل ہوگئی جس نے شدید جھگڑے کی شکل اختیار کرلی، اس کے بعد نیہا کو اتنا مارا گیا کہ وہ بے ہوش ہوگئی، بعدازاں دادا دادی اور چچا نے رکشہ بلواکر اسے اسپتال لے جانے کا دعویٰ کیا۔
نیہا کی ماں نے انکشاف کیا کہ مجھے وہ ساتھ لے جانے پر آمادہ نہیں ہوئے جس کے باعث مجھے شک ہوا تو میں نے اپنے خاندان والوں کو مطلع کیا۔