Homeخبریںہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے...

ہندوستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ حیربیار مری

لندن(ہمگام نیوز) بلوچ قوم دوست رہنما و فری بلوچستان موؤمنٹ کے سربراہ حیربیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ہندوستان میں کورونا وائرس کی حالیہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کی ہے۔

ایف بی ایم کے بانی رہنما نے اپنے جاری کردہ ٹویٹ میں بتایا کہ ہندوستان کے عوام نے مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی مظالم کے خلاف ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ یہ منظر دل دہلا دینے والا ہے کہ COVID-19 نے کس طرح ہندوستان کے عوام کو متاثر کیا ہے۔ اس وائرس کا شکار تمام سوگوار خاندانوں کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔

Exit mobile version