کوئٹہ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے کیچ ہوشاب میں قابض پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اتوار کے روز ساڑھے پانچ بجے ہوشاب گونڈسرین میں گھات لگا کر پاکستانی فورسز کے چھ گاڑیوں پر مشتمل کانوائے کو نشانہ بنایا ایک گاڑی میں سوار تین فورسز اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا، ترجمان گہرام بلوچ نے بیان کے آخر میں کہا کہ قابض پاکستانی فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے.