- تربت ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ ہوشاپ عرض محمد بازار( محلے )کے رہائشی نوجوان گنج بخش ولد براہیم کے اہلخانہ نے جاری بیان میں کہاہے کہ انھیں 16 جولائی 2025 بروز جمعرات کو دوپہر کے وقت جوسک سے نامعلوم ویگو گاڑی والوں نے اُٹھایا جو تاحال لاپتہ ہے۔ لواحقین کے مطابق جب اغوا کار گنج بخش کو اغوا کررہے تھے تو اس وقت ایک لڑکا بھی ان کے ساتھ تھا جسے بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ، فیملی کے مطابق گنج بخش ایک زمباد ڈرائیور ہے۔ اہل خانہ نے ڈپٹی کمشنر کیچ اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ گنج بخش کی بازیابی کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں ۔
- انھوں نے سوشل میڈیا پر سیاسی سماجی انسانی حقوق کے کارکنان سے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔















